19 Apr 2026
(لاہور نیوز) ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر ملاوٹ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران 4 ہزار 400 لٹر جعلی دودھ تلف کر دیا گیا ہے۔
کارروائی کے دوران سرائے مغل میں ایک سپلائر ٹینکر کو روکا گیا جو جعلی دودھ لاہور سپلائی کے لیے لے جا رہا تھا۔
ذرائع کے مطابق موقع پر کیے گئے ٹیسٹ کے دوران دودھ کا سیمپل فیل ہو گیا، جس کے بعد فوری طور پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق موقع پر ہی 4 ہزار 400 لٹر جعلی دودھ تلف کیا گیا جبکہ سپلائر ٹینکر اور پلنجر بھی قبضے میں لے لیے گئے۔ اس حوالے سے مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق دودھ میں پاؤڈر، گھی، پانی اور دیگر ممنوعہ اجزاء کی ملاوٹ پائی گئی، جو انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ہے۔
