19 Apr 2026
(لاہور نیوز) سوسائٹی آف سرجنز کے انتخابات میں ریفارمرز گروپ نےکلین سویپ کر لیا، پروفیسر رانا صدر منتخب ہو گئے۔
سوسائٹی آف سرجنز کے پروفیسر فاروق رانا صدر منتخب ہوئے ہیں جبکہ ڈاکٹر احمد نعیم اختر جنرل سیکریٹری کی نشست پر کامیاب قرار پائے ہیں ڈاکٹر اویس احمد ملک نائب صدر، ڈاکٹر حافظ محمود احمد فنانس سیکریٹری منتخب ہوئے ہیں۔
انتخابات میں ڈاکٹر محمد عامر جمیل جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر زبیر احمد پبلیکیشن سیکریٹری منتخب ہوئے جبکہ ایگزیکٹو ممبرز کی نشستوں پر بھی ریفارمرز نے کلین سویپ کیا۔
