اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.71 قیمت فروخت : 379.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.60 قیمت فروخت : 200.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.31 قیمت فروخت : 203.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.92 قیمت فروخت : 76.05
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 501800 دس گرام : 430200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 459980 دس گرام : 394347
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8290 دس گرام : 7115
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی کارروائیاں، 32 ملزمان گرفتار

17 Apr 2026
17 Apr 2026

(لاہور نیوز) پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس نے کارروائیوں کے دوران 35 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے۔

ڈی جی سی این ایف کے مطابق لاہور، ڈی جی خان، راولپنڈی، ساہیوال، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور بہاولپور میں کامیاب کارروائیاں عمل میں لائی گئیں، جن کے دوران 32 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا۔

کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 136.12 کلوگرام منشیات برآمد کی گئیں، جن کی مالیت 3 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد بتائی گئی ہے، برآمد ہونے والی منشیات میں چرس، افیون، آئس، کینابس، ہیروئن اور ایکسٹیسی گولیاں شامل ہیں، 2 پستول بھی قبضے میں لئے گئے۔

ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے "منشیات سے پاک پنجاب" ویژن پر عملدرآمد جاری ہے اور منشیات فروشوں کے خلاف بلا تعطل کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس اب تک مجموعی طور پر 15.9 ٹن منشیات ضبط کر چکی ہے، جن کی مالیت 2 ارب 15 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد ہے۔

ڈی جی سی این ایف نے کہا کہ منشیات کے خاتمے کیلئے عوامی تعاون ناگزیر ہے، شہری مشکوک سرگرمیوں کی بروقت اطلاع دے کر اس مہم میں اپنا کردار ادا کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے