اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بادامی باغ :معمولی جھگڑے میں چھریاں چل گئیں، 3 افراد زخمی

17 Apr 2026
17 Apr 2026

(لاہور نیوز) بادامی باغ کے علاقے میں معمولی تلخ کلامی خونی جھگڑے میں بدل گئی، جہاں چھریوں کے وار سے تین افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 37 سالہ وحید، 21 سالہ حسین اور اس کا بھائی حسن شامل ہیں، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ محلے داروں کے درمیان جھگڑے کے باعث پیش آیا۔ ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے، جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے