اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بانی پی ٹی آئی سے جیل میں کوئی ملنے نہیں آیا

16 Apr 2026
16 Apr 2026

(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا مقررہ وقت ختم ہو گیا، آج کوئی رہنما بانی سے ملنے کیلئے اڈیالہ جیل نہیں آیا۔

سینئر پارٹی لیڈر شپ کی فہرست جیل حکام کو بھیجی گئی تھی، پی ٹی آئی نے 6 رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کو بھیجی تھی۔

فہرست میں بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، سردار لطیف کھوسہ کے نام شامل تھے، بابر اعوان، حامد خان اور انتظار پنجوتھہ کے نام بھی فہرست کا حصہ تھے۔

ذرائع کے مطابق 4 بجے تک ملاقات کا مقررہ وقت ختم ہو گیا، کوئی رہنما ملاقات کیلئے جیل نہیں پہنچا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے