اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.71 قیمت فروخت : 379.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.60 قیمت فروخت : 200.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.31 قیمت فروخت : 203.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.92 قیمت فروخت : 76.05
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 501800 دس گرام : 430200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 459980 دس گرام : 394347
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8290 دس گرام : 7115
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ٹیکس تنازعات کا موثر حل ناگزیر ہے: چیف جسٹس پاکستان

16 Apr 2026
16 Apr 2026

(لاہور نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا کہ ٹیکس تنازعات کا موثر حل عوامی اعتماد اور بہتر طرزِ حکمرانی کے لیے ناگزیر ہے۔

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت ٹیکس لٹیگیشن ریفارمز پر اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس ہوا، چیف جسٹس نے بطور چیئرمین نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس کا مقصد ٹیکس مقدمات کے جلد فیصلے، ہم آہنگی اور کارکردگی میں بہتری لانا ہے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ٹیکس لٹیگیشن میں طریقہ کار کی رکاوٹوں پر مبنی اپنے حالیہ فیصلے سے فورم کو آگاہ کیا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ طے شدہ معاملات پر سرکاری محکمے اپیلیں دائر کرنے سے گریز کریں، ریاست کو ایک منصفانہ اور ذمہ دار مدعی کے طور پر کام کرنا چاہیے، غیر ضروری قانونی چارہ جوئی عدلیہ پر بوجھ، قانونی یقینی صورتحال میں رکاوٹ اور عوامی وسائل کا ضیاع ہے۔

چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے ججز کی تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی، اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق ایف بی آر کے ڈائریکٹر لیول کے افسران ہر ہائی کورٹ میں ٹیکس معاملات کی نمائندگی کے لیے نامزد کیے جائیں گے۔

ہر صوبے میں ریفرنسز فائل کرنے کی جانچ پڑتال کے لیے سکروٹنی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی، سندھ ہائی کورٹ کے تیار کردہ فیصلوں کے ڈیٹا بیس کو سپریم کورٹ، تمام ہائی کورٹس اور ایف بی آر کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔

اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ، ہائی کورٹس اور ایف بی آر کے آئی ٹی ونگز ڈیٹا کو ہم آہنگ کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے، دور دراز علاقوں میں تعینات افسران کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالتی کارروائی میں شرکت کی سہولت دی جائے گی۔

اجلاس میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور تمام ہائی کورٹس کے نامزد ججز نے شرکت کی، چیئرمین پی ایم ٹاسک فورس برائے ٹیکس لٹیگیشن اور چیئرمین ایف بی آر بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے