اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.71 قیمت فروخت : 379.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.60 قیمت فروخت : 200.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.31 قیمت فروخت : 203.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.92 قیمت فروخت : 76.05
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 501800 دس گرام : 430200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 459980 دس گرام : 394347
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8290 دس گرام : 7115
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

صدر ڈویژن میں وارداتوں میں اضافہ، لڑکی سے موبائل چھین لیا گیا

17 Apr 2026
17 Apr 2026

(لاہور نیوز) صدر ڈویژن کے مختلف علاقوں میں سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس نے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی۔

حالیہ واقعہ نواب ٹاؤن کے علاقے میں پیش آیا جہاں سکوٹی چلاتی ایک لڑکی سے موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے موبائل فون چھین لیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرِ عام پر آ گئی۔

فوٹیج کے مطابق لڑکی اپنے گھر کے سامنے سکوٹی چلا رہی تھی کہ اسی دوران دو ملزمان موٹرسائیکل پر سوار ہو کر قریب آئے اور اچانک اس سے موبائل فون چھین لیا۔

واردات کے دوران لڑکی نے مزاحمت کرتے ہوئے اپنا موبائل واپس لینے کی کوشش کی، تاہم ڈاکوؤں نے اسے دھکا دے کر سڑک پر گرا دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔

واقعے کے بعد شہریوں نے پولیس کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پولیس کی کارروائیاں محض مقدمہ درج کرنے تک محدود ہو کر رہ گئی ہیں۔

متاثرہ علاقے کے مکینوں کا کہنا ہے کہ پولیس ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے، جس کے باعث جرائم پیشہ عناصر کے حوصلے بلند ہو رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے