اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.71 قیمت فروخت : 379.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.60 قیمت فروخت : 200.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.31 قیمت فروخت : 203.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.92 قیمت فروخت : 76.05
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 501800 دس گرام : 430200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 459980 دس گرام : 394347
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8290 دس گرام : 7115
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جان لیوا حادثات میں ملوث ڈرائیورز کے لائسنس منسوخ کرنے کاحکم

17 Apr 2026
17 Apr 2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات اور شہریوں کی جانوں کے تحفظ کے پیش نظر ڈی آئی جی ٹریفک نے سخت اقدامات پر مبنی مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

مراسلے میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق جان لیوا حادثات میں ملوث ڈرائیورز کے ڈرائیونگ لائسنس فوری طور پر منسوخ کیے جائیں گے جبکہ بغیر لائسنس گاڑی چلانے اور حادثات میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ جن علاقوں میں بار بار حادثات رپورٹ ہو رہے ہیں وہاں اضافی ٹریفک نفری تعینات کی جائے گی تاکہ صورتحال پر قابو پایا جا سکے۔ ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے گاڑیاں بند اور بھاری چالان کیے جائیں گے۔

اسی طرح ہیلمٹ نہ پہننے، سیٹ بیلٹ استعمال نہ کرنے اور دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے تمام ضلعی افسران کو ہدایت کی ہے کہ لین ڈسپلن کو یقینی بنایا جائے تاکہ ٹریفک کی روانی بہتر ہو اور حادثات میں کمی لائی جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے