اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

نشتر کالونی: لیڈی پولیو ورکر پر خاتون کا تشدد، مقدمہ درج

16 Apr 2026
16 Apr 2026

(لاہور نیوز) نشتر کالونی کے علاقہ صوفیہ آباد میں لیڈی پولیو ورکر پر ایک خاتون کا تشدد، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

ایف آئی آر کے مطابق گھر کے نچلے پورشن سے ایک خاتون بچے کو قطرے پلانے لیکر آئی، جب پولیو ورکر عائشہ شاہد بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلارہی تھی، اسی اثناء میں اوپر والے پورشن سے آئی شازیہ نامی خاتون نے عائشہ شاہد کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا اور غلیظ گالیاں دیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انچارج سکندر رحمان کی مدعیت میں ملزمہ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے