اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.71 قیمت فروخت : 379.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.60 قیمت فروخت : 200.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.31 قیمت فروخت : 203.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.92 قیمت فروخت : 76.05
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 501800 دس گرام : 430200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 459980 دس گرام : 394347
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8290 دس گرام : 7115
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکار و گلوکار عاشر وجاہت کا دیگر اداکاروں کو اہم مشورہ

16 Apr 2026
16 Apr 2026

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار و اداکار عاشر وجاہت نے مشہور اداکاروں کو سوشل میڈیا کے استعمال کے حوالے سے اہم مشورہ دے دیا۔

عاشر وجاہت نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی۔

اُنہوں نے شو کے دوران ایک سوال کے جواب میں اداکاروں اور مشہور شخصیات کو سوشل میڈیا کے استعمال کے بارے میں ایک اہم مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ شوبز شخصیات کو چاہیے کہ وہ اپنی ذاتی زندگی کو سوشل میڈیا سے دور رکھیں۔

گلوکار نے کہا کہ ہم شوبز کے لوگ زیادہ تر اپنی زندگی کے خوش گوار لمحات کو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہیں، جس سے یہ وہم پیدا ہوتا ہے کہ ہماری زندگی میں ہر چیز ہمیشہ ٹھیک چلتی ہے، جو کہ درست نہیں ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہم سے کوئی بھی ان پریشانیوں کو سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کرتا جن کا ہم زندگی میں سامنا کرتے ہیں۔

عاشر وجاہت نے کہا کہ ایسی صورتِ حال میں کوئی بھی ایسا شخص جو اپنی زندگی میں برے وقت سے گزر رہا ہوتا ہے، وہ ہماری زندگی کے خوش گوار لمحات کے بارے میں شیئر کی گئی پوسٹس کو دیکھ کر اپنی زندگی کے بارے میں منفی انداز میں سوچنے لگتا ہے، اسی لیے مشہور شخصیات کے لیے اپنی پرائیویسی کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے