اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.85 قیمت فروخت : 279.35
  • یورو قیمت خرید: 328.73 قیمت فروخت : 329.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.33 قیمت فروخت : 379.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.90 قیمت فروخت : 199.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.45 قیمت فروخت : 202.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.32 قیمت فروخت : 74.45
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.94 قیمت فروخت : 76.08
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.38 قیمت فروخت : 912.01
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 502200 دس گرام : 430600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 460347 دس گرام : 394714
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8266 دس گرام : 7094
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

فضا کا ریٹنگ کیلئے ہر حد تک جانے کا پرانا شوق ہے،عظمیٰ بخاری کا وائرل ویڈیو پر ردعمل

16 Apr 2026
16 Apr 2026

(ویب ڈیسک) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اداکارہ فضا علی کی وائرل ویڈیو پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداکارہ کا ریٹنگ حاصل کرنے کا یہ پرانا شوق ہے۔

ایک انٹرویو میں میزبان نے عظمیٰ بخاری سے فضا علی کی وائرل ویڈیو پر سوال کیا جس پر انہوں نے کہا کہ یہ بہت افسوسناک ہے، پیمرا کو تو دیکھنا چاہیے اور مجھے لگتا ہے پیمرا اسے دیکھے گا بھی، لیکن خود کی اخلاقیات کہاں ہیں؟

انہوں نے کہا کہ اداکارہ کی 8 سے 10 سال کی بچی ہے، اسے خود اپنے پاس بٹھایا ہوا ہے اور کیمرے کے سامنے اس قسم کی حرکتیں کررہی ہیں، ذاتی زندگی بھی کسی چیز کا نام ہے۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ ٹھیک ہے آپ خوش ہیں اللہ آپ کو خوش رکھے، اچھی زندگی گزاریں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے، سرعام یہ سب کررہے ہیں اور پھر اسے ٹی وی پر نشر بھی کیا جارہا ہے، اسے روکا بھی جا سکتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ فضا بی بی کا ریٹنگ حاصل کرنے کیلئے ہر حد تک جانے کا ایک پرانا شوق ہے، وہ اپنا شوق پورا کررہی ہیں لیکن دیکھ کر بہت تکلیف ہوئی۔

واضح رہے حال ہی میں فضا علی نے اپنے مارننگ شو میں شوہراعجاز خان کو بطور مہمان بلایا تھا جہاں انہوں نے اپنی ملاقات اور محبت کی کہانی سنائی۔

پروگرام میں فضا علی کی بیٹی فرال بھی شریک تھیں جس نے والد سے لائیو شو میں والدہ کو گود میں اٹھانے کی فرمائش کی، اس کے بعد اعجاز خان نے فضا علی کو اپنے کندھے پر اٹھایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی اور صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے