اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.02 قیمت فروخت : 41.09
  • یورو قیمت خرید: 318.60 قیمت فروخت : 319.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 366.76 قیمت فروخت : 367.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.78 قیمت فروخت : 195.13
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.04 قیمت فروخت : 196.39
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.72 قیمت فروخت : 1.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.88
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.55 قیمت فروخت : 906.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

عرصے تک الحاد کی طرف مائل رہی، یشما گل

13 Apr 2026
13 Apr 2026

(ویب ڈیسک) نامور پاکستانی اداکارہ یشما گل نے کہا ہے کہ میں ایک عرصے تک الحاد کی طرف مائل رہی، تحقیق کے بعد ایمان کی طرف لوٹ آئی۔

اداکارہ یشما گل نے ایک پوڈ کاسٹ میں انکشاف کیا کہ انہوں  نے ماضی میں ڈاکٹر ذاکر نائیک سے تقدیر اور انسان کی مرضی و اختیار کے بارے میں سوال کیا تھا۔

یشما نے بتایا کہ وہ ایک عرصے تک الحاد کی طرف مائل رہیں لیکن تحقیق کے بعد دوبارہ ایمان کی طرف لوٹ آئیں۔

یشما نے سوال کیا تھا، ’اگر تقدیر پہلے سے لکھی جا چکی ہے تو انسان کا اختیار کہاں سے آتا ہے؟‘، جس کا جواب ڈاکٹر نائیک نے یوں دیا تھا کہ اللّٰہ جانتا ہے انسان کون سا راستہ اختیار کرے گا، لیکن انتخاب انسان خود کرتا ہے۔

تاہم اب تازہ پوڈکاسٹ میں یشما نے اپنی ذاتی تشریح بیان کرتے ہوئے کہا، ’ہر دن انسان کے سامنے کئی دروازے کھلتے ہیں اور وہ اپنی مرضی سے کوئی ایک دروازہ کھولتا ہے، تاہم اس انتخاب کے نتائج پہلے سے لکھے ہوتے ہیں، ان کے مطابق اللّٰہ سے تعلق جتنا مضبوط ہو گا، اتنی ہی بہتر رہنمائی ملے گی کہ کون سا دروازہ کھولنا ہے۔

انہوں نے ایمان کو ریڈیو سگنل سے تشبیہ دی اور کہا، ’جیسے ریڈیو پر صحیح فریکوئنسی پر آنے کے بعد آواز صاف سنائی دیتی ہے، ویسے ہی ایمان کو ذکر اور نماز سے چارج کرنا پڑتا ہے تاکہ اللّٰہ کی رہنمائی واضح طور پر مل سکے۔

یشما گل پاکستانی ٹی وی اور فلم کی معروف اداکارہ ہیں، جنہوں نے آسٹریلیا میں نفسیات کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد 2016 میں شوبز کی دنیا میں قدم رکھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے