اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.71 قیمت فروخت : 379.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.60 قیمت فروخت : 200.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.31 قیمت فروخت : 203.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.92 قیمت فروخت : 76.05
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 501800 دس گرام : 430200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 459980 دس گرام : 394347
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8290 دس گرام : 7115
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ماہرہ خان کی ہارورڈ پاکستان کانفرنس میں شرکت، ملک کا نام روشن

16 Apr 2026
16 Apr 2026

(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی میں منعقدہ پاکستان کانفرنس میں شرکت کر کے پاکستان کا نام عالمی سطح پر نمایاں کیا۔

تفصیلات کے مطابق ہارورڈ یونیورسٹی میں پاکستان سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں پاکستان کی سیاسی، تعلیمی، کاروباری اور شوبز شخصیات نے شرکت کی، اس کانفرنس کا مقصد پاکستان کو درپیش چیلنجز، ترقی کے مواقع اور مستقبل کے امکانات پر مکالمہ اور تبادلہ خیال کرنا تھا۔

کانفرنس کے دوران ماہرہ خان نے پاکستان کی ثقافت، مثبت تشخص اور عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کے حوالے سے اظہارِ خیال کیا، جسے شرکاء کی جانب سے سراہا گیا۔

ماہرہ خان نے خوبصورت لباس میں اپنی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ لمحہ میری یادوں میں ہمیشہ کے لیے نقش ہو جائے گا، کچھ خواب ایسے ہوتے ہیں جنہیں ہم صرف دیکھتے ہیں اور کچھ ایسے ہوتے ہیں جنہیں کائنات خود ہمارے سامنے لا کر رکھ دیتی ہے، یہ بھی ایسا ہی ایک لمحہ تھا۔

ماہرہ خان نے مزید لکھا کہ میں شکر گزار ہوں کہ میں اپنی کہانی کا کچھ حصہ آپ سب کے ساتھ شیئر کر سکی… ایک ایسی کہانی جو آپ سب کے بغیر مکمل نہیں ہوتی، اس سفر میں میرے ساتھ رہنے کے لیے آپ سب کا شکریہ، خاص طور پر میرے وہ خاص لوگ، جن میں سے ایک سے میری ملاقات کانفرنس میں ہوئی۔

ماہرہ خان نے کہا کہ میں صرف اپنی ذات کی نمائندگی نہیں کرتی بلکہ اس جگہ کی نمائندگی کرتی ہوں جہاں سے میں تعلق رکھتی ہوں ، ہارورڈ یونیورسٹی میں پاکستان کانفرنس میں خطاب کرنا میرے لیے ایک اعزاز تھا۔

ماہرہ خان نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب نے مجھے اتنی گرمجوشی دی کہ میں سردی بھی بھول گئی، آپ سب کا بہت شکریہ، آپ نے واقعی کمال کر دیا۔

اس موقع پر دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں جن میں سابق وزیرِ خارجہ حنا ربانی کھر، گلوکارہ مومنہ مستحسن اور فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین شامل تھے۔

ماہرہ خان کی اس شرکت کو پاکستان کے مثبت تشخص کے فروغ اور عالمی فورمز پر پاکستانی فنکاروں کی بڑھتی ہوئی موجودگی کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے