اپ ڈیٹس
  • 235.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.93 قیمت فروخت : 41.01
  • یورو قیمت خرید: 324.23 قیمت فروخت : 324.81
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.58 قیمت فروخت : 374.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.78 قیمت فروخت : 199.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.60 قیمت فروخت : 202.97
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.76
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.82 قیمت فروخت : 75.96
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 473600 دس گرام : 406100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 434130 دس گرام : 372256
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7931 دس گرام : 6807
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ہانیہ عامر کو سالگرہ تقریب میں بولڈ لباس پہننے پر تنقید کا سامنا

13 Apr 2026
13 Apr 2026

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو دوست کی سالگرہ کی تقریب میں بولڈ لباس پہننے پر سوشل میڈیا صارفین تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

 

اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں، جن میں وہ دوستوں کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں نظر آ رہی ہیں۔

تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہانیہ عامر نے مغربی طرز کا لباس زیب تن کیا، جو سوشل میڈیا صارفین کو پسند نہیں آیا اور مختلف صارفین کی جانب سے تنقیدی تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب اداکارہ کو اپنے لباس کے انتخاب پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہو، اس سے قبل بھی وہ بولڈ ساڑھی پہننے پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آ چکی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے