اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.85 قیمت فروخت : 279.35
  • یورو قیمت خرید: 328.73 قیمت فروخت : 329.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.33 قیمت فروخت : 379.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.90 قیمت فروخت : 199.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.45 قیمت فروخت : 202.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.32 قیمت فروخت : 74.45
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.94 قیمت فروخت : 76.08
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.38 قیمت فروخت : 912.01
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 502200 دس گرام : 430600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 460347 دس گرام : 394714
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8266 دس گرام : 7094
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

فضیلہ عباسی کی عبوری ضمانت میں توسیع، گرفتاری سے روک دیا گیا

15 Apr 2026
15 Apr 2026

(ویب ڈیسک) معروف اداکار حمزہ علی عباسی کی بہن اور معروف ماہرِ امراضِ جلد ڈاکٹر فضیلہ عباسی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت میں 20 اپریل تک توسیع کر دی گئی۔

 

کیس کی سماعت سپیشل جج سینٹرل ہمایوں دلاور نے کی، ایف آئی اے نے مقدمے کا چالان عدالت میں جمع کروا دیا۔سماعت کے دوران ڈاکٹر فضیلہ عباسی کی جانب سے حمزہ علی عباسی کے ساتھ جوائنٹ اکاؤنٹ دوبارہ کھولنے کی درخواست بھی دائر کی گئی۔

پراسکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ کی جانب سے تحریری جواب جمع کرایا گیا ہے تاہم وہ خود پیش نہیں ہوئیں، جس پر ڈاکٹر فضیلہ عباسی نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ متعدد بار عدالت میں پیش ہو چکی ہیں۔

اس موقع پر ان کے وکیل نعیم بخاری نے انہیں عدالت میں خاموش رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وکیل کی موجودگی میں عدالت سے براہِ راست گفتگو نہ کریں، انہوں نے مؤقف اپنایا کہ ضمانت کے غلط استعمال کا تاثر درست نہیں اور ہائیکورٹ بھی اس بات کی نشاندہی کر چکی ہے۔

جج ہمایوں دلاور نے ریمارکس دیے کہ ہائیکورٹ کی ہدایت کے مطابق ضمانت پر فیصلہ کرنا ہے اور ملزمہ کا شاملِ تفتیش ہونا ضروری ہے۔

بعد ازاں عدالت نے ڈاکٹر فضیلہ عباسی کی گرفتاری سے 20 اپریل تک روک دیا اور انہیں ہدایت کی کہ وہ آج ہی تفتیش میں شامل ہوں، کیس کی مزید سماعت 20 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے ڈاکٹر فضیلہ عباسی اور حمزہ علی عباسی کا مشترکہ بینک اکاؤنٹ پہلے ہی منجمد کر رکھا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے