اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.85 قیمت فروخت : 279.35
  • یورو قیمت خرید: 328.73 قیمت فروخت : 329.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.33 قیمت فروخت : 379.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.90 قیمت فروخت : 199.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.45 قیمت فروخت : 202.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.32 قیمت فروخت : 74.45
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.94 قیمت فروخت : 76.08
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.38 قیمت فروخت : 912.01
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 502200 دس گرام : 430600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 460347 دس گرام : 394714
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8266 دس گرام : 7094
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

فواد خان اور عائزہ خان پہلی بار ایک ساتھ اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے

15 Apr 2026
15 Apr 2026

(ویب ڈیسک)پاکستان کے دو بڑے سپرسٹارز فواد خان اور عائزہ خان پہلی بار ایک ساتھ اسکرین پردکھائیں دیں گے اور مداحوں کو اس میگا پراجیکٹ کے حوالے سے کو شدت سے انتظار ہے۔

فواد خان اور عائزہ خان پاکستان کے معروف اداکار ہیں جو اپنی دلکش شخصیت اور متعدد ہٹ پروجیکٹس کے لیے جانے جاتے ہیں۔فواد خان کے کامیاب ڈراموں میں ’زندگی گلزار ہے‘، ’اکبری اصغری‘، ’ہمسفر‘ اور ’داستان‘ شامل ہیں۔ 

اسی طرح عائزہ خان نے بھی ’میرے پاس تم ہو‘، ’پیارے افضل‘ اور ’چھپکے چھپکے‘ جیسے بڑے ہٹس دیے ہیں۔ 

پاکستان میں کامیابی کے علاوہ فواد خان نے بالی ووڈ میں بھی کام کیا ہے اور  ’اے دل ہے مشکل‘، ’خوبصورت‘، ’کپور اینڈ سنز‘ جیسی مقبول فلموں میں اداکاری کی ہے۔

 

 

فواد خان اور عائزہ خان جلد ہی ہدایتکار ندیم بیگ کے ایک پروجیکٹ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے، جنہیں حال ہی میں اپنی فلم ’لو گروو‘ پر خوب سراہا گیا ہے۔ اس آنے والی فلم میں دونوں مرکزی کردار ادا کریں گے۔

یہ عائزہ اور فواد کا ایک ساتھ پہلا بڑا پروجیکٹ ہوگا؛ اس سے قبل وہ ایک اشتہاری مہم میں اکٹھے نظر آئے تھے، اور مداح طویل عرصے سے انہیں ایک فلم میں ساتھ دیکھنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

یہ پہلا موقع بھی ہوگا جب ندیم بیگ کسی فلم میں ہمایوں سعید کے بغیر بطور مرکزی اداکار کام کر رہے ہوں گے۔سوشل میڈیا صارفین اور مداح اس کاسٹنگ پر خاصے پرجوش ہیں اور دونوں اداکاروں کی خوبصورتی اور اداکاری کو سراہ رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے