اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.85 قیمت فروخت : 279.35
  • یورو قیمت خرید: 328.73 قیمت فروخت : 329.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.33 قیمت فروخت : 379.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.90 قیمت فروخت : 199.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.45 قیمت فروخت : 202.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.32 قیمت فروخت : 74.45
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.94 قیمت فروخت : 76.08
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.38 قیمت فروخت : 912.01
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 502200 دس گرام : 430600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 460347 دس گرام : 394714
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8266 دس گرام : 7094
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ : 7 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالے مجرم کی عمر قید برقرار

16 Apr 2026
16 Apr 2026

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سات سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے مجرم کی عمر قید کی سزا برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں قرار دیا کہ مجرم کے خلاف پیش کیے گئے شواہد مضبوط اور ناقابلِ تردید ہیں۔

فیصلے میں کہا گیا کہ عدالت کے ذہن میں اس بات کا ذرہ برابر بھی شک نہیں کہ مجرم نے جرم کیا۔ مجرم اپنی بے گناہی ثابت کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہا جبکہ موجودہ شواہد اور گواہیوں کی روشنی میں اس پر جرم ثابت ہوتا ہے۔

عدالت کے مطابق ڈی این اے رپورٹ نے بھی مجرم کو جرم سے جوڑا، جبکہ بچی کے کپڑے، کانوں کی بالیاں اور چپل بھی مجرم سے برآمد ہوئیں۔

یہ مقدمہ خوشاب میں مدعیہ شاہین نور کی درخواست پر درج کیا گیا تھا۔ ٹرائل کورٹ نے 2022 میں مجرم کو عمر قید کی سزا سنائی تھی، جسے اب ہائیکورٹ نے برقرار رکھا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے