اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

گجرپورہ پولیس کی کارروائی، 3 منشیات فروش گرفتار

15 Apr 2026
15 Apr 2026

(لاہور نیوز) گجر پورہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تین مبینہ منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ملزم عرفان کو کرول گھاٹی کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ دورانِ تلاشی اس کے قبضے سے 8 لیٹر شراب برآمد ہوئی۔

دوسری کارروائی میں ملزمان افضل اور جاوید کو رنگ روڈ کے قریب سے حراست میں لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کے قبضے سے 520 گرام چرس برآمد ہوئی۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان علاقے کے مختلف حصوں میں گھوم پھر کر منشیات سپلائی کرنے میں ملوث تھے۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے