اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر

15 Apr 2026
15 Apr 2026

(لاہور نیوز) ملک بھر میں جاری غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے دائر کی گئی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ مہنگی بجلی کے باوجود شہریوں کو لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے، شہریوں کو بلاامتیاز بجلی کی فراہمی نہیں کی جا رہی، لوڈشیڈنگ سے شہریوں کے کاروبار متاثر ہو رہے ہیں۔

دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت شہریوں کو بلا امتیاز بجلی کی فراہمی کا حکم دے اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے احکامات جاری کرے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے