15 Apr 2026
(لاہور نیوز) شاد باغ میں بڑےکریک ڈاؤن میں غیر قانونی آتش بازی فیکٹری پکڑی گئیں تیزاب کی بوتلیں، بجری اور پٹاخے بنانے میں مصروف چار ملزمان پکڑے گئے۔
پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران خفیہ منی فیکٹری پر چھاپے کے دوران پولیس نے بھاری مقدار میں خام مال اور مشینری ضبط کر لی جبکہ خفیہ طور پر پٹاخوں کی تیاری میں مصروف 4 ملزمان کو بھی موقع پر گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ چھاپے کے دوران 2 بوریاں بجری، پٹاس ،تیزاب کی 10 بوتلیں اور 14عدد تیار آتش بازی یونٹس بھی پولیس نے قبضہ میں لے لئے ہیں جبکہ گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ نمبر 719/26 درج کرکےتحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔
