اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور: مختلف مقامات سے 3 افراد کی لاشیں برآمد

15 Apr 2026
15 Apr 2026

(لاہور نیوز) شہر کے مختلف علاقوں سے 3 افراد کی لاشیں برآمد ہو گئیں۔

مغلپورہ، ہنجروال اور جنوبی چھاؤنی سے 3افراد کی لاشیں ملی ہیں، مغلپورہ نہر سے 40 سالہ نامعلوم شخص کی لاش پانی میں تیرتی ہوئی ملی، ابتدائی طور پر واقعہ کی نوعیت واضح نہیں ہو سکی جبکہ پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔

ہنجروال کے علاقہ میں نیاز بیگ نامی 45 سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں پایا گیا ہے جبکہ جنوبی چھاؤنی کے علاقے نادر آباد سے بھی 50 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی، جاں بحق دونوں افراد بظاہر نشے کے عادی معلوم ہوتے ہیں۔

ایدھی ترجمان کے مطابق لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے شواہد اکٹھے کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے