اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.85 قیمت فروخت : 279.35
  • یورو قیمت خرید: 328.73 قیمت فروخت : 329.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.33 قیمت فروخت : 379.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.90 قیمت فروخت : 199.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.45 قیمت فروخت : 202.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.32 قیمت فروخت : 74.45
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.94 قیمت فروخت : 76.08
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.38 قیمت فروخت : 912.01
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 502200 دس گرام : 430600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 460347 دس گرام : 394714
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8266 دس گرام : 7094
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ستوکتلہ :تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر، نوجوان جاں بحق، 2 ملزمان گرفتار

16 Apr 2026
16 Apr 2026

(لاہور نیوز) ستوکتلہ کے علاقے میں تیز رفتاری کے باعث پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

حادثے کے بعد کار سوار ملزمان، علی اکبر اور احمد، موقع سے فرار ہو گئے تھے تاہم لاہور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے دونوں ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔

ایس ایچ او ستوکتلہ کی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لیا اور پابند سلاسل کر دیا۔ جاں بحق نوجوان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔

ایس پی صدر رانا حسین طاہر نے کہا ہے کہ لاپرواہی اور تیز رفتاری کے مرتکب افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے عناصر کو قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے