اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سول لائن ڈویژن پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد ملزمان گرفتار

15 Apr 2026
15 Apr 2026

(لاہور نیوز) سول لائن ڈویژن پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تھانہ گجر پورہ پولیس  نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 3 منشیات فروشوں کو حراست میں لیا، ترجمان کے مطابق ملزم عرفان کو کرول گھاٹی سے گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے تلاشی کے دوران 8 لٹر شراب برآمد ہوئی۔

مزید کارروائی میں ملزمان افضل اور جاوید کو رنگ روڈ کے قریب سے گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے 520 گرام چرس برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان علاقے کے گرد و نواح میں گھوم پھر کر منشیات سپلائی کرتے تھے، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں ونگ انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ایس پی سول لائن چوہدری اثر علی کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری رہیں گی اور ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز ایکشن لیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے