اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

مانگا منڈی میں پولیس کی کارروائی، 25 اشتہاری ملزمان گرفتار

15 Apr 2026
15 Apr 2026

(لاہور نیوز) مانگا منڈی میں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 25 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق یہ گرفتاریاں دورانِ پٹرولنگ، مختلف ناکہ جات پر چیکنگ اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے عمل میں لائی گئیں، کارروائی کا مقصد علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانا اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کرنا ہے۔

گرفتار ہونے والے ملزمان میں کاشف، گلفام، حسن، طاہر سمیت دیگر افراد شامل ہیں، جنہیں مختلف مقدمات میں مطلوب ہونے پر حراست میں لیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ جرائم کے خاتمے کیلئے ایسے آپریشنز آئندہ بھی جاری رہیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے