اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.92 قیمت فروخت : 40.99
  • یورو قیمت خرید: 328.13 قیمت فروخت : 328.71
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.84 قیمت فروخت : 377.51
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.63 قیمت فروخت : 197.99
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.34 قیمت فروخت : 202.70
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.96 قیمت فروخت : 76.09
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.95 قیمت فروخت : 911.58
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 492300 دس گرام : 422000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 451272 دس گرام : 386831
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7740 دس گرام : 6643
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہریوں کا توانائی بچاؤ پالیسی کے پیش نظر لاک ڈاؤن میں نرمی کا مطالبہ

14 Apr 2026
14 Apr 2026

(لاہور نیوز) توانائی بچاؤ پالیسی کے پیش نظر مارکیٹس کے محدود اوقات کار کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا، گروسری سٹورز مالکان نے اوقات کار میں نرمی کا مطالبہ کر دیا۔

کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن اور مختلف گروسری سٹور مالکان نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ سٹورز کو رات 10 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دی جائے تاکہ شہریوں کو سہولت مل سکے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ دفاتر سے واپسی کے بعد وہ بمشکل شام 8 بجے گھر پہنچتے ہیں، جس کے باعث روزمرہ استعمال کی اشیاء خریدنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں، سپر سٹورز پر آنے والے صارفین نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ اوقات کار میں توسیع کی جائے تاکہ وہ آرام سے خریداری کر سکیں۔

شہریوں کے مطابق موجودہ اوقات کار کے باعث نہ صرف گھریلو امور متاثر ہو رہے ہیں بلکہ رش بھی بڑھ رہا ہے، جس سے مزید مسائل جنم لے رہے ہیں، دوسری جانب تاجر برادری کا مؤقف ہے کہ اگر اوقات کار بڑھائے جائیں تو نہ صرف کاروبار بہتر ہوگا بلکہ عوام کو بھی واضح سہولت میسر آئے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے