اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.02 قیمت فروخت : 41.09
  • یورو قیمت خرید: 318.60 قیمت فروخت : 319.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 366.76 قیمت فروخت : 367.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.78 قیمت فروخت : 195.13
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.04 قیمت فروخت : 196.39
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.72 قیمت فروخت : 1.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.88
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.55 قیمت فروخت : 906.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

کوئی بھی طاقت کے نشے میں انسانیت کو کچلنے کی بات نہ کرے، حافظ نعیم الرحمان

14 Apr 2026
14 Apr 2026

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کوئی بھی طاقت کے نشے میں انسانیت کو کچلنے کی بات نہ کرے۔

حافظ نعیم الرحمان  نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ عالمی حالات میں انسانیت شدید خطرات سے دوچار ہے اور طاقت کے نشے میں کوئی بھی فریق انسانیت کو کچلنے کی کوشش نہ کرے، امریکی صدر چند مخصوص طاقتور حلقوں کے زیرِ اثر دکھائی دیتے ہیں اور امریکہ اپنے کئی اہداف میں ناکام ہو چکا ہے۔

انہوں نے ایران کے بارے میں کہا کہ ایران پر اس کے جوہری پروگرام ختم کرنے کیلئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے، جبکہ ان کی خواہش ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوں، ساتھ ہی انہوں  نے مذاکرات میں لبنان کو بھی شامل کرنے کی بات کی اور کہا کہ خطے کے تمام فریقین کو سنجیدہ کردار ادا کرنا چاہئے۔

انہوں  نے اسرائیل کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو اپنی کارروائیوں کا حساب دینا پڑے گا، اس کے ساتھ انہوں  نے مسلم ممالک سے اپیل کی کہ وہ متحد ہو کر مشترکہ حکمتِ عملی اپنائیں اور خلیجی ریاستیں بھی اپنی پالیسیوں پر نظرِ ثانی کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے