14 Apr 2026
(لاہور نیوز) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے متعدد ایس ایچ اوز کے تبادلے کر دیئے، تعینات ہونیوالے ایس ایچ اوز کو فوری نئی تعیناتی پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
انسپکٹر تیمور عباس تھانہ گلبرگ سے ایس ایچ او مسلم ٹاؤن، انسپکٹر عاطف اقبال تھانہ مسلم ٹاؤن سے ایس ایچ او شمالی چھاؤنی، ایس ایچ او شمالی چھاؤنی انسپکٹر حافظ محمد طیب کو ایس ایچ او ہڈیارہ جبکہ ایس ایچ او ہڈیارہ حافظ شجاع اللہ کو پولہیس لائنز رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
اسی طرح شہر بھر کے دیگر ایس ایچ اوز کو بھی مختلف تھانوں میں تعینات کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں، ڈی آئی جی آپریشنز کی جانب سے تمام افسران کو نئی جائے تعیناتی فوری رپورٹ کا حکم دیا گیا ہے۔
