اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.92 قیمت فروخت : 40.99
  • یورو قیمت خرید: 328.13 قیمت فروخت : 328.71
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.84 قیمت فروخت : 377.51
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.63 قیمت فروخت : 197.99
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.34 قیمت فروخت : 202.70
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.96 قیمت فروخت : 76.09
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.95 قیمت فروخت : 911.58
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 492300 دس گرام : 422000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 451272 دس گرام : 386831
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7740 دس گرام : 6643
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

16 اپریل سے مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل،لاہورمیں آندھی کے ساتھ بارش کا امکان

14 Apr 2026
14 Apr 2026

(لاہور نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک کے شمال مغربی علاقوں میں 16 اپریل سے مغربی ہواؤں کے نئے سلسلے کے داخل ہونے کی پیشگوئی کی ہے، جس کے باعث 16 سے 19 اپریل کے دوران مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں اس دوران تیز ہواؤں اور آندھی کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش ہونے کا امکان ہے، جبکہ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

دوسری جانب آج شہر میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ صبح کا آغاز سورج کی چمکتی کرنوں سے ہوا، جبکہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری جبکہ کم سے کم 21 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 32 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں اور موسم مجموعی طور پر گرم اور خشک رہے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے