اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب کے چڑیا گھروں میں ہاتھیوں کی عدم موجودگی، درآمد کی اجازت نہ مل سکی

14 Apr 2026
14 Apr 2026

(لاہور نیوز) پنجاب کے 8 چڑیا گھروں میں اس وقت ایک بھی ہاتھی موجود نہیں ہے، جس کی تصدیق ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر خواجہ جنید نے کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہاتھیوں کی درآمد کیلئے پاکستان کی جانب سے کیس پیش کیا گیا تھا، تاہم منظوری نہ ملنے کے باعث یہ کوشش ناکام ہو گئی، اس حوالے سے فیصلہ جنیوا میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا، جہاں پاکستان کی درخواست مسترد کر دی گئی۔

خواجہ جنید کے مطابق سائٹیز قوانین ہاتھیوں کی درآمد میں بڑی رکاوٹ ہیں کیونکہ ہاتھیوں کی عالمی سطح پر تجارت سخت ضوابط کے تحت ہوتی ہے۔

انہوں  نے مزید بتایا کہ لاہور سفاری چڑیا گھر میں جدید سہولیات موجود ہونے کے باوجود ہاتھی نہیں لائے جا سکے، بین الاقوامی ماہرین نے چڑیا گھروں کی سہولیات کو تسلی بخش قرار دیا، تاہم اس کے باوجود اجازت نہ مل سکی۔

منظوری نہ ملنے کے باعث پنجاب کے تمام چڑیا گھر ہاتھیوں سے محروم ہیں اور فی الحال ان کی آمد کا کوئی امکان نظر نہیں آتا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے