اپ ڈیٹس
  • 287.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 283.30 قیمت فروخت : 283.80
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.68 قیمت فروخت : 381.35
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 183.90 قیمت فروخت : 184.23
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 207.33 قیمت فروخت : 207.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.65
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.68 قیمت فروخت : 77.82
  • کویتی دینار قیمت خرید: 926.42 قیمت فروخت : 928.06
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 358400 دس گرام : 307300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 328531 دس گرام : 281690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3945 دس گرام : 3386
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

عیدالاضحیٰ پر بسیار خوری، شہریوں کی بڑی تعداد گیسٹرو میں مبتلا

09 Jun 2025
09 Jun 2025

(لاہور نیوز) عیدالاضحیٰ کے موقع پر بسیار خوری کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد گیسٹرو کے مرض میں مبتلا ہو گئی جس سے شہر کے ہسپتالوں میں مریضوں کا رش بڑھ گیا۔

گیسٹرو کی علامات جیسے پیچش، قے، پیٹ کی درد اور پانی کی کمی  نے عید کی خوشیوں میں غم کی لہر ڈال دی ہے۔

گزشتہ دو روز میں لاہور شہر کے 6 بڑے سرکاری ہسپتالوں میں 17 ہزار سے زائد مریضوں  نے ہسپتالوں کا رخ کیا، میو ہسپتال میں دو روز میں 5 ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہوئے، جناح ہسپتال میں 37 سو سے زائد جبکہ سروسز ہسپتال میں 3 ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہوئے۔

اس کے علاوہ جنرل ہسپتال اور گنگارام ہسپتال میں بھی دو ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہوئے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ عید الاضحیٰ پر گوشت کی زیادہ مقدار اور غیر ضروری طور پر کھانے پینے کی عادت نے شہریوں کو گیسٹرو کی طرف مائل کر دیا ہے، شہری پانی کی کمی سے بچنے، خوراک میں احتیاط اور صاف ستھری خوراک استعمال کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے