اپ ڈیٹس
  • 287.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 283.30 قیمت فروخت : 283.80
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.68 قیمت فروخت : 381.35
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 183.90 قیمت فروخت : 184.23
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 207.33 قیمت فروخت : 207.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.65
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.68 قیمت فروخت : 77.82
  • کویتی دینار قیمت خرید: 926.42 قیمت فروخت : 928.06
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 358400 دس گرام : 307300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 328531 دس گرام : 281690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3945 دس گرام : 3386
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاق

07 Jun 2025
07 Jun 2025

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشین ہم منصب داتوسری انور ابراہیم سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی، پاکستان اور ملائیشیا کے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں میں تجارت، سرمایہ کاری اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا اور پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار بھی کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاک بھارت کشیدگی پر ملائیشیا کے متوازن اور اصولی مؤقف کو سراہا، دونوں رہنماؤں  نے مسلم امہ کے اتحاد، خوشحالی اور مظلوم فلسطینیوں کیلئے امن و سلامتی کی دعا کی۔

تاجک صدر امان علی رحمان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات پر اظہارِ اطمینان

دوسری طرف وزیراعظم شہباز شریف نے تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے رابطہ کیا، تاجک صدر اور تاجک عوام کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی اور حالیہ دورہ دوشبنے کے دوران مہمان نوازی پر اظہار تشکر  کے ساتھ برفانی پہاڑوں کے تحفظ سے متعلق عالمی کانفرنس کے انعقاد کو سراہا۔

انہوں  نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران امن اور مذاکرات کیلئے تاجکستان کے متوازن مؤقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان  نے ہمیشہ خطے میں امن و سلامتی کو فروغ دینے کی کوشش کی، پاکستان  نے امریکا و دیگر دوست ممالک کی ثالثی سے جنگ بندی پر رضا مندی ظاہر کی۔

دونوں رہنماؤں  نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعلقات کے مثبت رجحان و مسلسل بہتری پر اطمینان کا اظہار کیا، وزیراعظم  نے صدر تاجکستان کو جلد از جلد پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت بھی دہرائی، صدر امام علی رحمان  نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے عوام کیلئے عیدالاضحیٰ پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے