اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

190 ملین پاؤنڈ کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی درخواست سماعت کیلئے مقرر

14 May 2025
14 May 2025

(لاہور نیوز) 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اہم پیش رفت، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی درخواستیں کل سماعت کے لیے مقرر ہو گئیں۔

قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف سماعت کریں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈویژن بنچ کل دن بارہ بجے درخواستیں کی سماعت کرے گا۔

ماتحت عدالت کی جانب سے 17 جنوری کو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو سزا سنائی گئی تھی، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے سزا معطل کر کے ضمانت پر رہائی کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے