
14 May 2025
(لاہورنیوز) لاہور پولیس کی بجلی چوروں کیخلاف کارروائیوں میں تیزی، رواں سال بجلی چوری میں ملوث11900 سےزائد ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔
ترجمان کے مطابق ملزمان کیخلاف مختلف تھانوں میں9900 سےزائد مقدمات کا اندراج کیا گیا۔اقبال ٹاؤن میں بجلی چوری کے1528 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، صدر2282 اورکینٹ میں3892 ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔ ماڈل ٹاؤن2298،سٹی میں1381 ملزمان کوحراست میں لیا گیا۔
ترجمان لاہورپولیس کے مطابق سول لائنز میں562 ملزمان گرفتار کیے گئے۔
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا تھا کہ بجلی چوری میں ملوث عناصرکسی رعایت کے مستحق نہیں، ملکی وسائل کونقصان پہنچانے والوں کیخلاف زیروٹالرنس کارروائیاں جاری ہیں، بجلی چوری کے درج مقدمات میں مطلوب اشتہاریوں کی گرفتاریاں ہرصورت یقینی بنائیں۔