اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

9 مئی جلاؤ گھیراؤ مقدمات: شاہ محمود قریشی ذاتی حیثیت میں طلب

14 May 2025
14 May 2025

(لاہور نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے آٹھ مقدمات میں پراسکیوشن سے دلائل اور ریکارڈ طلب کر لیا جبکہ آئندہ سماعت پر سابق وزیر خارجہ کو ذاتی حیثیت میں عدالت بلا لیا۔

لاہور انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظرعلی گل نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، شاہ محمود قریشی کی جانب سے رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

دوران سماعت پراسیکیوشن نے مقدمات کا ریکارڈعدالت میں پیش نہ کیا، پراسکیوٹر نے بتایا کہ جیل ٹرائل میں مصروفیات کے باعث شاہ محمود قریشی کی ضمانتوں کا علم نہیں تھا، پراسکیوٹر نے استدعا کی کہ عدالت ریکارڈ اور دلائل فراہم کرنے کی مہلت  دے۔

شاہ محمود قریشی کے وکیل نے کہا کہ ہم دلائل کیلئے تیار ہیں، پراسیکیوشن تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے۔

بعدازاں عدالت نے دو مقدمات میں شاہ محمود قریشی کو ذاتی حیثیت میں آئندہ سماعت پر طلب کرلیا، سماعت 16 جون تک ملتوی کر دی جبکہ چھ مقدمات میں سماعت 26 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے