اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

اے این ایف نے 3356 کلو گرام منشیات پکڑ لی، خواتین سمیت 9 ملزمان گرفتار

14 May 2025
14 May 2025

(لاہور نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق 9 مختلف کارروائیوں کے دوران 3356 کلو گرام منشیات برآمد کر کے خواتین سمیت 9 ملزمان گرفتار کر لئے گئے، کارروائیاں اسلام آباد، کراچی، خانیوال، راولپنڈی، لاہور، پشاور، سیالکوٹ اور چمن میں کی گئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران 168 کلو افیون، 96 کلو ہیروئن، 88 کلو 600 گرام چرس،1.7 کلو افیون، 1 کلو480 گرام آئس، 32 گرام وزنی کوکین بھرے 2 کیپسول برآمد ہوئے ہیں۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے، گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے