اپ ڈیٹس
  • 251.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.56 قیمت فروخت : 39.63
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 284.25 قیمت فروخت : 284.75
  • یورو قیمت خرید: 332.70 قیمت فروخت : 333.29
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 385.78 قیمت فروخت : 386.46
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.49 قیمت فروخت : 185.81
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 207.69 قیمت فروخت : 208.05
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.93 قیمت فروخت : 1.94
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.79 قیمت فروخت : 75.93
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.39 قیمت فروخت : 77.53
  • کویتی دینار قیمت خرید: 930.66 قیمت فروخت : 932.29
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 351200 دس گرام : 301100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 321931 دس گرام : 276006
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3879 دس گرام : 3329
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ کا غیر ضروری اپیل دائر کرنے پر درخواست گزار کو 10 لاکھ روپے جرمانہ

14 May 2025
14 May 2025

(لاہور نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے غیر ضروری اپیل دائر کرنے پر درخواست گزار کو 10 لاکھ روپے جرمانہ کر دیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ  نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیل مسترد کر دی، درخواست گزار  نے رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے تحت ایکسائز ڈیپارٹمنٹ سے ٹیکس پیئرز کی تفصیلات لینے کے لئے رجوع کیا تھا۔

 عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ انفارمیشن کمیشن  نے ایکسائز کو متعلقہ معلومات فراہم کرنے کا حکم دیا، ایکسائز کی جانب سے ٹیکس پیئرز کی ذاتی انفارمیشن کے علاوہ باقی معلومات فراہم کر دی گئیں، درخواست گزار  نے ٹیکس پیئرز کی معلومات لینے کی بھی استدعا کی۔

 فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایکسائز  نے متعلقہ ٹیکس پیئرز کی ذاتی انفارمیشن دینے سے انکار کر دیا، ایکسائز کی جانب سے انفارمیشن کمیشن کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا، لاہور ہائی کورٹ کے سنگل بینچ  نے ایکسائز کی درخواست منظور کر لی اور انفارمیشن کمیشن کے احکامات کالعدم قرار دے دیئے۔

 عدالتی فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ درخواست گزار  نے سنگل بینچ کا فیصلہ انٹرا کورٹ اپیل کے ذریعے چیلنج کیا، رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے تحت کوئی بھی شہری معلومات تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔

 بعدازاں لاہور ہائی کورٹ نے غیر ضروری اپیل دائر کرنے پر درخواست گزار کو 10 لاکھ روپے جرمانہ کر دیا اور 2 رکنی بینچ  نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیل مسترد کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے