اپ ڈیٹس
  • 287.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 283.30 قیمت فروخت : 283.80
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.68 قیمت فروخت : 381.35
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 183.90 قیمت فروخت : 184.23
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 207.33 قیمت فروخت : 207.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.65
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.68 قیمت فروخت : 77.82
  • کویتی دینار قیمت خرید: 926.42 قیمت فروخت : 928.06
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 358400 دس گرام : 307300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 328531 دس گرام : 281690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3945 دس گرام : 3386
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کا خیرمقدم کرتے ہیں: سعودی ولی عہد

14 May 2025
14 May 2025

(ویب ڈیسک) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

ریاض میں خلیجی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ خطے امن کیلئے امریکی صدر کی کوششیں قابل تعریف ہیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کا خیرمقدم کرتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کا خیر مقدم کریں گے۔

سعودی ولی عہد نے مزید کہا ہے کہ جی سی سی خطے میں امن کے خواہاں ہیں، غزہ میں جنگ بندی پر زور دیتے ہیں، جی سی سی ممالک اور امریکا کے درمیان تعلق مضبوط ہو رہا ہے۔

قبل ازیں ریاض میں خلیجی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہمیں خطے کو شرپسندوں سے پاک کرنا ہو گا، خلیجی ممالک نے ہمیشہ امن کیلئے کام کیا، ہمیں خطے کو شرپسندوں سے پاک کرنا ہوگا، جی سی سی میں موجود رہنما تنازع حل کرنے کیلئے کردار ادا کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ غزہ کے مستقبل کیلئے میری انتظامیہ کام کر رہی ہے، ایک نئی شروعات کیلئے شام پر سے پابندیاں اٹھا لی گئی ہیں، شام کی نئی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ایک معاہدہ کرنا چاہتا ہوں، ایران جوہری ہتھیارحاصل نہیں کر سکتا جو ممکن ہو سکا کروں گا، تجارت میری حکومت کی ترجیح ہے، امریکا مشرق وسطیٰ میں امن کی خواہش رکھتا ہے۔

امریکی صدر نے کہا ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی غزہ میں امن کی بنیادی شرط ہے، خطے میں کشیدگی پھیلانے والے چھوٹے گروپوں سے نمٹنا ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے