
(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہمیں خطے کو شرپسندوں سے پاک کرنا ہو گا۔
ریاض میں خلیجی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ خلیجی ممالک نے ہمیشہ امن کیلئے کام کیا، ہمیں خطے کو شرپسندوں سے پاک کرنا ہو گا، جی سی سی میں موجود رہنما تنازع حل کرنے کیلئے کردار ادا کرسکتے ہیں، امید ہے یہ مستقل جنگ بندی ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ کچھ ہی روز پہلے میری انتظامیہ تشدد کے بڑھتے واقعات رکوانے کیلئے تاریخی جنگ بندی میں کامیاب ہوئی ہے، پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں بہتری آ رہی ہے، ممکن ہے امریکا ان ممالک کے لیڈروں کو ایک جگہ جمع کر لے۔
صدر ٹرمپ نے بتایا کہ انہوں نے دونوں ملکوں کی قیادت سے کہا کہ آئیں ڈیل کریں، کچھ تجارت کی جائے، نیوکلیئر میزائل نہ چلائیں، ان چیزوں کی تجارت کریں جو آپ بہت عمدہ بناتے ہیں۔
ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے فیصلے کو قابل فخر قرار دیا اور دونوں ممالک کی دانش مندی کو بھی سراہا۔