
14 May 2025
(لاہور نیوز) بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے پر گیدڑ بھبکیوں کے بعد عالمی بینک نے واضح کر دیا ہے کہ معاہدہ معطل نہیں کیا جا سکتا۔
عالمی بینک کے صدر اجے بنگا نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے میں معطلی کی کوئی شق موجود نہیں اور نہ ہی بینک کا کردار ثالث کا ہے بلکہ محض ایک سہولت کار کے طور پر طے کیا گیا ہے۔
عالمی بینک کے صدر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ بحث بےمعنی ہے کہ بینک اس تنازع کو کیسے حل کرے گا، کیونکہ معاہدہ ختم کرنے یا اس میں کسی قسم کی تبدیلی کے لئے دونوں فریقین، پاکستان اور بھارت، کی باہمی رضامندی لازم ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ ایک بین الاقوامی قانونی دستاویز ہے جس کی خلاف ورزی نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی سطح پر بھی منفی اثرات مرتب کر سکتی ہے۔