
14 May 2025
(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترکیہ کے ساتھ اپنے دیرینہ اور مضبوط برادرانہ تعلقات پر فخر ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وزیراعظم شہباز شریف کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ترک صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے پاکستان کی حمایت اور غیر متزلزل یکجہتی کے اظہار پر دل کی گہرائیوں سے مشکور ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ترکیہ کے ساتھ اپنی دیرینہ، آزمودہ اور مضبوط برادرانہ تعلقات پر فخر ہے، دونوں ممالک کے تعلقات ہر نئے چیلنج کے ساتھ مزید مضبوط ہوتے جا رہے ہیں، جنوبی ایشیا میں امن کے فروغ کیلئے طیب اردوان کی کوششوں کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ اللہ کرے کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان روابط مزید مضبوط ہوں، ہم دونوں ممالک اور ان کے عوام کیلئے ایک روشن اور خوشحال مستقبل کی تعمیر کی کوشش کرتے ہیں۔