
14 May 2025
(لاہور نیوز) ملک بھر میں گرمی نے پھر زور پکڑ لیا، باغوں کے شہر میں سورج اپنے تیور دکھانے لگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں درجہ حرارت تیزی سے برھنے لگا جس سے گرمی کی شدت بھی بڑھ گئی، آج درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔
دوسری طرف سکھر، دادو، سبی اور تربت میں پارہ 45 ڈگری کو چھو گیا، روہڑی، خیرپور، شہید بینظیر آباد، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں 44 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، لاہور اور پشاور میں 39، راولپنڈی 36، اسلام آباد 35 ڈگری رہا۔
طبی ماہرین نے عوام کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے روک دیا، مشروبات اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔