
14 May 2025
(ویب ڈیسک) ٹریفک کی خلاف ورزیوں پر جرمانے کی بجائے ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا گیا۔
سی ٹی او ڈاکٹر اطہر وحید کا کہنا تھا ون وے کی خلاف ورزی کرنیوالے کیخلاف فوری ایف آئی آر درج کرائیں، بغیر رجسٹریشن موٹرسائیکل رکشہ مالکان کیخلاف بھی ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا گیا۔
سی ٹی او نے ریڑھی نما موٹرسائیکل گاڑیوں کے خلاف بھی فوری کارروائی کرنے کا حکم دیا، ان کا کہنا تھا کہ اوورلوڈنگ کرنیوالوں کے خلاف بھی فوری ایف آئی آر درج ہو گی، تجاوزات کیخلاف آپریشن کو مسلسل جاری رکھیں، تجاوزات قائم کرنے والوں پر بھی ایف آئی آر درج کی جائے۔
سی ٹی او کا مزید کہنا تھا کہ شہری ٹریفک قوانین کی پاسداری یقینی بنائیں، قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو حوالات میں بند کیا جائے گا۔