اپ ڈیٹس
  • 252.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.59 قیمت فروخت : 39.66
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 284.35 قیمت فروخت : 284.85
  • یورو قیمت خرید: 333.67 قیمت فروخت : 334.25
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 386.85 قیمت فروخت : 387.53
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.07 قیمت فروخت : 186.40
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 207.83 قیمت فروخت : 208.19
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.94 قیمت فروخت : 1.95
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.82 قیمت فروخت : 75.95
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.44 قیمت فروخت : 77.57
  • کویتی دینار قیمت خرید: 932.60 قیمت فروخت : 934.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 352500 دس گرام : 302200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 323123 دس گرام : 277015
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3881 دس گرام : 3331
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

تاریخ یاد رکھے گی پاک فوج نے چند گھنٹوں میں دشمن کی جارحیت کو ناکام بنایا: وزیر اعظم

14 May 2025
14 May 2025

(لاہور نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آپریشن میں شریک افسران اور جوانوں سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے پسرور چھاؤنی سیالکوٹ کا دورہ کیا، اس موقع پر نائب وزیر اعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار، وزیردفاع خواجہ آصف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔

اس کے علاوہ ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر، وفاقی وزرا احسن اقبال، عطاتارڑ، کور کمانڈر سیالکوٹ سمیت اعلیٰ سول اور عسکری قیادت بھی وزیراعظم کے ساتھ تھی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے آپریشن بنیان مرصوص کے دوران فوجیوں کی غیر معمولی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا، وزیراعظم کو پاک بھارت جنگ اور کور کی موجودہ آپریشنل تیاریوں کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انہوں نے معرکہ حق میں افواج پاکستان کی شاندار کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے قوم کے غیر متزلزل عزم اور بہادری سے مادر وطن کا دفاع کیا اور بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ افواج پاکستان نے چند گھنٹوں میں دشمن کی جارحیت کو خاک میں ملا دیا، بہادر افواج نے دشمن کی ناپاک جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا، تاریخ یاد رکھے گی کس طرح چند گھنٹوں میں دشمن کی جارحیت کوناکام بنایا۔

ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم آئندہ چند روز کے دوران ایئر بیسز اور نیول بیسز کا بھی دورہ کریں گے اس دوران وہ پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے افسران و جوانوں سے ملاقات بھی کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے