اپ ڈیٹس
  • 287.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 283.30 قیمت فروخت : 283.80
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.68 قیمت فروخت : 381.35
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 183.90 قیمت فروخت : 184.23
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 207.33 قیمت فروخت : 207.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.65
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.68 قیمت فروخت : 77.82
  • کویتی دینار قیمت خرید: 926.42 قیمت فروخت : 928.06
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 358400 دس گرام : 307300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 328531 دس گرام : 281690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3945 دس گرام : 3386
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عازمین کی روانگی کیلئے حج پروازوں کے دوسرے مرحلے کا آغاز

14 May 2025
14 May 2025

(لاہور نیوز) پاکستان سے جدہ کیلئے حج پروازوں کے دوسرے مرحلے کا آغاز آج ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جدہ ایئرپورٹ سے عازمین مکہ مکرمہ روانہ ہوں گے، آج شام تک دو پروازوں کے ذریعہ 633 پاکستانی عازمین کو سعودیہ پہنچایا جائے گا۔

خیال رہے پی آئی اے کی دوسرے مرحلے کی پہلی پرواز پی کے741، 305 عازمین کولے کر جدہ پہنچ گئی، دوسری پرواز پی کے759 بھی آج 328 عازمین کے ساتھ جدہ پہنچ جائے گی ۔

ذرائع نے بتایا پاکستان سے منگل کے روز 13 حج پروازوں کے ذریعے 2399 عازمین حج مدینہ منورہ پہنچے، اب تک 145 حج پروازوں کے ذریعے 31044 پاکستانی عازمین مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں۔

اسی طرح اسلام آباد سے 45 پروازوں کے ذریعہ 9 ہزار 472 عازمین سعودی عرب پہنچے، کراچی سے 31 پروازوں سے 6 ہزار 156 اور لاہور سے 39 پروازوں سے 9 ہزار 314 ، ملتان سے 16 پروازوں کی ذریعے 3726 اور کوئٹہ سے 14 پروازوں سے 2376 عازمین حجاز مقدس پہنچے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی 15 دنوں میں عازمین کو مدینہ منورہ پہنچایا گیا، یہ پروازیں قومی، نجی اور ایک سعودی فضائی کمپنی کے ذریعے چلائی جا رہی ہیں، پاکستان سے حج آپریشن کا آغاز 29 اپریل کو ہوا تھا، عازمین کو حجاز مقدس پہنچانے کا آپریشن 31 مئی تک جاری رہے گا۔

پاکستانی عازمین کو حج پر لے جانے کا آپریشن 33 روز میں مکمل ہوگا، اس دوران سرکاری سکیم کے 89 ہزار عازمین کو 342 پروازوں کے ذریعے مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ پہنچایا جائےگا، نجی سکیم کے تحت 23،620 عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے