
09 May 2025
(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام تیزی پر ہوا، 100 انڈیکس 3647 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 7 ہزار 174 پوائنٹس کی نفسیاتی حد پربند ہوا۔
100 انڈیکس کی یومیہ بلند سطح 1 لاکھ 7 ہزار 541 اور یومیہ کم ترین سطح 1 لاکھ 2 ہزار 420 پوائنٹس رہی جبکہ سٹاک ایکسچینج میں 441 کمپنیوں میں سے 300 کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ ہوا۔
99 کمپنیوں کے شیئرز میں کمی ہوئی جبکہ سٹاک ایکسچینج میں 51 کروڑ 45 لاکھ مالیت شیئرز کا کاروباری حجم 28 ارب روپے سے زائد رہا، واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر انڈیکس 6482 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 3 ہزار 526 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔