اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاک بھارت کشیدگی، اندرون و بیرون ملک 300 پروازیں متاثر

09 May 2025
09 May 2025

(لاہور نیوز) پاکستان اور بھارت میں کشیدہ حالات کے باعث اندرون اور بیرون ملک 48 گھنٹوں کے دوران 300 سے زائد پروازیں متاثر ہو گئیں۔

ذرائع کے مطابق فضائی حدود استعمال کرنے والی ایک ہزار سے زائد پروازیں گزشتہ کئی روز سے پاکستانی حدود میں بھارت کی جانب سے داخل نہیں ہو سکیں۔

پاکستانی سول ایوی ایشن کی جانب سے کشیدگی کے باوجود لاہور، کراچی، اسلام اباد اور سیالکوٹ کے کچھ فضائی روٹس کو بحال رکھا گیا۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ غیر ملکی فضائی کمپنیوں کو اضافی ایندھن کی مد میں بھی کروڑوں ڈالر کا بوجھ برداشت کرنا پڑ رہا ہے، مسافر طیارے بھارتی فضائی حدود میں کئی کئی گھنٹے اضافی سفر کر کے یو اے ای، یورپ، امریکہ اور برطانیہ پہنچ سکے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے