
(لاہور نیوز) مہنگائی قابو میں نہ آئی، سرکاری ریٹ لسٹ میں 3 سبزیاں مہنگی ہو گئیں۔
پیاز کی سرکاری قیمت 40 ، فروخت 60 روپے کلو ہو رہے ہیں، ٹماٹر 60 ، لہسن 400 ، ادرک 500 ، سبز مرچ 150 روپے کلو فروخت ہو رہے ہیں، ٹینڈے 220 ، میتھی 140 ، کریلے 120 ، پھول گوبھی 140 روپے کلو بیچی جا رہی ہے۔
پھلوں میں کیلا درجہ اول 260 ، درجہ دوئم 180 روپے فی درجن ، امرود 220 ، لوکاٹ 200 ، گرما 120 روپے کلو میں دستیاب ہے۔
ادھر پولٹری مصنوعات عدم استحکام کا شکار ہیں، برائلر گوشت کی قیمت کا تعین نہ کیا جا سکا، مارکیٹ میں مرغی کا گوشت 560 روپے کلو بیچا جا رہا ہے، صافی گوشت 650 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔
زندہ برائلر کی قیمت میں 15 روپے کلو اضافہ ہو گیا، زندہ برائلر ہول سیل 369 ، پرچون ریٹ 383 روپے کلو مقرر ہے، انڈے 4 روپے مہنگے، فی درجن قیمت 259 روپے ہو گئی، مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 7 ہزار 650 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔