اپ ڈیٹس
  • 287.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 283.30 قیمت فروخت : 283.80
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.68 قیمت فروخت : 381.35
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 183.90 قیمت فروخت : 184.23
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 207.33 قیمت فروخت : 207.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.65
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.68 قیمت فروخت : 77.82
  • کویتی دینار قیمت خرید: 926.42 قیمت فروخت : 928.06
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 358400 دس گرام : 307300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 328531 دس گرام : 281690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3945 دس گرام : 3386
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران تیزی و مندی کا ملا جلا رجحان

09 May 2025
09 May 2025

(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز سے تاریخی اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 2000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 5 ہزار 946 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

اتار چڑھاؤ  کے دوران سٹاک ایکسچینج میں 1000 سے زائد پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی اور ایک بار پھر انڈیکس کم ہو کر ایک لاکھ 2 ہزار 420 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

ٹریڈنگ کے دوران اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا تاہم پہلے سیشن کا اختتام مثبت زون میں ہوا، انڈیکس 173 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 3 ہزار 700 پوائنٹس کی حد پر بند ہوا، کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 2400 سے زائد پوائنٹس پلس ہوا۔

پہلے سیشن کے اختتام پر 24 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کا کاروباری حجم 13 ارب روپے سے زائد رہا۔

بعدازاں سٹاک مارکیٹ میں دوسرے سیشن کا آغاز بھی مثبت زون سے ہوا، ہنڈرڈ انڈیکس میں 900 سے زائد پوائنٹس کی تیزی دیکھنے میں آئی جس کے ساتھ 100 انڈیکس 1 لاکھ 3 ہزار پوائنٹس کی حد سے بڑھ کر 1 لاکھ 4 ہزار پوائنٹس کی حد پر ٹریڈ ہونے لگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے