اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سلمان علی آغا پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کے مضبوط ترین امیدوار

23 May 2026
23 May 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کے مضبوط ترین امیدوار بن گئے۔

ذرائع کے مطابق بنگلاد یش سے مسلسل دوسری سیریز میں شکست کے بعد قومی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سلمان علی آغا پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کے مضبوط ترین امیدوار بن گئے ہیں اور وہ  ویسٹ انڈیز کے خلاف جولائی میں شروع ہونے والی 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں کپتان ہوں گے۔

دوسری جانب بنگلادیش کے خلاف سلہٹ ٹیسٹ میں شکست کے بعد کپتان شان مسعود اور دیگرکھلاڑیوں میں فاصلے پیدا ہوگئے ، وطن واپسی کے دوران پلیئرز میں بول چال اور رابطے کا فقدان رہا، شان مسعود فیملی کے ساتھ مصروف رہے۔

یاد رہے کہ شان مسعود کی قیادت میں پاکستان نے 16ٹیسٹ کھیلے جس میں صرف4  جیتے جبکہ 12  ٹیسٹ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے