اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.80 قیمت فروخت : 278.30
  • یورو قیمت خرید: 316.18 قیمت فروخت : 316.75
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.82 قیمت فروخت : 194.17
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.34 قیمت فروخت : 197.69
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.70 قیمت فروخت : 1.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.03 قیمت فروخت : 74.17
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.08 قیمت فروخت : 903.70
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

لاہور چیمبر کا یکم جون کے بعد بھی کاروباری اوقات میں نرمی برقرار رکھنے کا مطالبہ

23 May 2026
23 May 2026

(لاہورنیوز) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے یکم جون کے بعد بھی کاروباری اوقات میں نرمی برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

صدر لاہور چیمبر آف کامرس فہیم الرحمان سہگل نے کہا کہ مارکیٹوں اور ریسٹورنٹس کو رات 8 بجے بند کرنا کاروبار کیلئے نقصان دہ ثابت ہوا۔

فہیم الرحمان سہگل نے کہا کہ لاہور چیمبر کی کوششوں سے حکومت نے کاروباری اوقات میں نرمی کی، توانائی بچت کیلئے کاروبار بند کرنا واحد حل نہیں، بجلی بچانے کیلئے متبادل اقدامات کیے جائیں۔

صدر لاہور چیمبر نے کہا کہ ریٹیل اور ریسٹورنٹ سیکٹر شدید مالی دباؤ کا شکار ہیں، سخت کاروباری اوقات سے روزگار اور معاشی سرگرمیاں متاثر ہوں گی۔

فہیم الرحمان سہگل نے کہا کہ طویل المدتی پالیسی مرتب کی جائے جو توانائی بچت اور معاشی سرگرمیوں کے درمیان توازن قائم رکھے۔

صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کہا کہ حکومت کاروباری برادری کو اعتماد میں لے کر فیصلے کرے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے